پنڈ دادنخان(نامہ نگار )پنڈ دادنخان کے قصبہ دھریالہ جالپ کے نواحی گاو¿ں چک مجاہد جنوبی کے رہائشی محمد رمضان ولد محمد صفدر مرحوم کے گھر نا معلوم وجوہات کی بنا پر آگ لگنے سے سارا مکان اور گھر کا سارا سامان جل کر راکھ ہو گیا جلنے والے سامان و مکان کا تخمینہ لاکھوں بتایا گیا ھے۔ آگ لگنے کے وقت اہل خانہ گھر میں موجود نہ تھے دھواں دیکھ کر لوگوں نے شور مچایا مگر اہل خانہ کے پہنچنے سے قبل ہی گھر راکھ ہو چکا تھا۔ متاثرہ مالک مکان انتہائی غریب آدمی ہے۔
پنڈ دادنخان،آگ لگنے سے گھر کا ساراسامان جل گیا
Jan 30, 2024