پاکستان کاداخلی امن ہی ملکی استحکام کاضامن ہے،غلام سرورخان 

ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)سابق وفاقی وزیراورامیدواربرائے قومی اسمبلی غلام سرورخان نے کہاہے کہ ملک وقوم کوداخلی امن اوراستحکام دلوانے کیلئے قومی اداروںکی خدمات کوقدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں،ملکی استحکام اورمعاشی خوشحالی کیلئے اداروںکی کارکردگی سب کے سامنے ہے،ہم پاکستان کی بقائ،اورقوم کی ترقی کیلئے فتنہ پردازعناصرکی غیرذمہ دارانہ کاروائیوںکی کبھی حمایت نہیںکرینگے،انہوںنے کہاکہ پاکستان کاداخلی امن ہی ملکی استحکام کاضامن ہے،ان خیالات کااظہارانہوںنے یونین کونسل واہ کے علاقہ میںسردارحمزہ خان کی جانب سے منعقدہ بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سردارحمزہ خان، منصورخان،اورامیدوارصوبائی اسمبلی پی پی 13ملک عظمت محمودنے بھی خطاب کیا،دریںاثناءغلام سرورخان اورامیدوارصوبائی اسمبلی پی پی 12عمارصدیق خان نے محلہ پڑی وارڈنمبر15/16کے انتخابی جلسہ جس کااہتمام سیدخالدشاہ،سردارزبیرمحمودخان،حاجی محبوب الہی،حاجی رحمت اللہ خان،شاہ رخ نے مشترکہ کاوشوںسے کیاتھاسے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ علاقہ ٹیکسلاواہ کینٹ کےلیئے تعلیم کے شعبہ سے لے کربجلی،گیس کی فراہمی اورگلیوںنالیوںکی پختگی وازسرنوتعمیرکےلیئے کروڑوںروپے کے فنڈزخرچ کیئے گئے،اورغلام سرورخان کی قیادت میںعلاقہ ٹیکسلاواہ کینٹ کومسائل کی دلدل سے نکالنے کیلیئے بہترین منصوبہ بندی کے تحت قابل قدرخدمات انجام دی گئیں،انشاءاللہ 8فروری کوانتخابی نشان عقاب (شاہین پرندہ) شاندار کامیابی حاصل کرے گا۔

ای پیپر دی نیشن