مری (نامہ نگار خصوصی)مری سے سابق کونسلر شیخ محمد علی مرحوم کے صاحبزادے شیخ ارشد محمد علی اپنے خاندان سمیت پاکستان مسلم لیگ نواز میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوے کہا ہے کہ آٹھ فروری کو پاکستان مسلم لیگ کی کامیابی کا سورج طلوع ہوگا،سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے دور حکومت میں غریب سے غریب تر شخص بھی خوشحال تھا اورپاکستان ترقی کی راہ پر زبردست طریقے سے گامزن رہا۔اس موقع پر ن لیگ میںشامل ہونے والوں میں شیخ یعقوب،شیخ حاجی حالد،شیخ رمیز،شیخ ریاض،شیخ آفتاب،شیخ بشارت،شیخ بلال،شیخ حاحی سعید،شیخ حمید،شیخ فاروق صدیق سمیت ایک بڑی تعداد تھی، اس موقع پر شیخ محمد ریاض، شیخ محمد شبیر،شیخ محمد فدا اور شیخ محمد سلیم نے سابق کونسلر سٹی شیخ محمد علی کے فرزند شیخ ارشد محمد علی کو مسلم لیگ نواز میں شمولیت پر مبارک باد پیش کی۔ ادھرمری کی شیخ برادری کی ایک بڑی تعداد نے اس امر کی وضاحت کی ہے کہ ان کی برادری کی جانب سے اجتماعی طور پر مسلم لیگ ن میں شمولیت کی اطلاح کو بے بنیاد اور حقیقت کے خلاف قرار دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ محض چند افراد کے فیصلے کو پوری برادری کا فیصلہ قرار نہیں دیا جا سکتا۔ ان میں ارشد علی ،شیخ جبران ،شیخ مراد احمد اور دیگر شامل ہیں ۔
آٹھ فروری کو مسلم لیگ کی کامیابی کا سورج طلوع ہوگا،شیخ ارشد محمد علی
Jan 30, 2024