رجسٹرارتحصیلدار کی عدم موجودگی تحصیل پنڈیگھیب کے سائلین مشکلات کا شکار

کھوڑ(نامہ نگار کچھ عرصہ سے تحصیل پنڈیگھیب میں رجسٹرارتحصیلدار نہ ہونے کی وجہ سے سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے جبکہ روزانہ کی بنیاد پر ریونیو جنریشن کا الگ مسئلہ ہے جس سے حکومتی خزانہ کو کافی مالی نقصان ہورہا ہے سائلین کی بڑی تعداد رجسٹریوں کے لیئے فائلیں در بدر کی ٹھوکریں کھارہے ہیں کوئی داد رسی نہیں ہورہی ہمارے نمائندہ کے مطابق ایک پارٹی کا کھوڑ میں زمین کی خرید وفروخت چل رہا ہے فروخت کندگان کا تعلق فتح جنگ سے ہے فائل مکمل ہے دونوں پارٹیاں پنڈیگھیب کا چکر لگالگا کرتھک گئے ہیں جبکہ قیمتی وقت اور مالی نقصان الگ ہورہا ہے سائلین نے ڈپٹی کمشنر اٹک سے درخواست کی ہے کہ فوری طور پر تحصیل پنڈیگھیب میں سب رجسٹرار تعینات کیاجائے تاکہ عوام کو جلد ریلیف مل سکے ۔

ای پیپر دی نیشن