بیول (نامہ نگار ) باشعور عوام اس بات سے آگاہ ہیں کہ وطن عزیز میں سارے میگا پراجیکٹس مسلم لیگ ن کے دور میں مکمل ہوئے ہیں۔ یہ سب عالمی معیار کے منصوبے تھے میرے سابقہ ایم پی اے دور میں بننے والی سڑکیں ابھی تک قائم دائم ہیں جبکہ سپیکر قومی اسمبلی کے وزیر اعظم دور میں بننے والی بیول جبر روڈ کا حشر علاقے کو لوگوں کو ابھی تک یاد ہے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 8 چوہدری افتخار احمد وارثی نے سوئی حافظاں میں حاجی الطاف قریشی کی رہائش گاہ پر منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آپ سب نوازشریف کو ووٹ دیں وہ انشااللہ ملک کو معاشی بحران سے نکال لیں ہیں۔ نواز شریف کے وزیر اعظم بنتے ہی سی پیک پر دوبارہ کام شروع ہو جائے گا جس سے ملک انشااللہ خوشحالی کی راہ پر چل پڑے گا۔ تقریب میں سوئی حافظاں اور قرب جوار کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کمپیئرنگ کے فرائض حمزہ جہانگیر ہاشمی نے سرانجام دئیے۔