نجی تعلیمی اداروں کا شرح خواندگی بڑھانے میں اہم کردار ہے،عزیز علوی

 واہ کنٹ ( نما ئندہ نو ائے وقت )سینٹ پال سکولز وا ہ کےنٹ کی سالانہ تقسیم انعامات تقریب واہ ماڈل ٹاو¿ن برانچ میںہوئی ، دو روزہ تقریبات کے پہلے دن جونیئر کلاسز کے پوزیشن ہولڈر طلبہ کوگولڈ میڈلز اور بہترین اساتذہ کو تعریفی اسناد ،دوسرے دن سنیئر کلاسز کے پوزیشن ہولڈر طلبہ کو میڈلز اور اساتذہ کو اسناد برا ئے حسن کارگردگی سے نوازا گیا، مہمان خصوصی فیڈرل تعلیمی بورڈ کے کنٹرولر امتحانات عقیل عمران ، صدارت روزنامہ نوائے وقت کے ر ےذیڈنٹ ایڈیٹر عزیزعلوی نے کی ،اس موقع پرنامورماہرتعلیم شوکت حیات ،حفیظ ڈا ر اورفیڈرل تعلیمی بورڈ کے پی آراو عبد القدیر بھی بطور گیسٹ آ ف آ نر موجود تھے ،اس سے قبل سینٹ پال سکولز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شفقت حیات ، پر نسپل کنو ل شفقت حےا ت اور پر نسپل کر ن حےات نے مہمانان گرامی کا استقبال کیا ، ڈاکٹر شفقت حیات نے نے بتایا کہ تقریب کی خاص بات یہ ہے کہ سنیٹ پال سکولز کو چالیس سال مکمل ہو چکے ہیں اور اس طویل عرصہ میں سینٹ پال سکولز نے نصابی وغیر نصابی سرگرمیوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، اس ترقی و کامیابی کے پس منظر میں میری اہلیہ پر نسپل کنول شفقت حیات کا اہم کردار رہا ہے ،مسز ثر وت نسےم نے سکول کی سالانہ رپورٹ پیش کی، اس موقع پر طلبہ نے قومی یک جہتی اور اتحاد پر ملی نغمے اور ٹیبلو ز پیش کر کے حاضرین کے دل موہ لیے ، عقیل عمران نے کہا ذہین طلبہ ملک وقوم کا اثاثہ ہوتے ہیں ان کی حوصلہ افزائی ہمارا فرض ہے، عزیز علوی نے کہا کہ مستقبل کے چیلنجر کا مقابلہ کرنے کے لیے ضروری ہے کہ طلبہ کی نصابی کارکردگی کے ساتھ ان کے کردار و شخصیت کی بھی تعمیر کی جائے انہوں نے انعامات و اسناد حاصل کرنے والے طلبہ کو مبارکباد پیش کیں۔

ای پیپر دی نیشن