ملتان (وقائع نگار خصوصی)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر مہر اللہ یار بھروانہ نے کہاہے کہ وزارت توانائی، نیپرا اور میپکو صارفین کی شکایات کے بروقت اور فوری ازالے کے لئے اقدامات ا±ٹھارہی ہے۔صارفین کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور گھر بیٹھے شکایات کے اندراج و ازالے کے لئے نیپرا کی جانب سے نئی موبائل ایپ لانچ کروانا احسن اقدام ہے۔ صارفین کو میپکو کی سروسز کے ساتھ نیپرا کی موبائل ایپ آسانیاں پیداکرنے میں مددگار ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیپرا ہیڈ کوارٹر میں ویڈیولنک کے ذریعے نئی موبائل فون ایپ ” نیپرا آسان اپرو چ “کی تقریب کے موقع پر کیا۔ دریں اثنا جنوبی پنجاب کے 13اضلاع میں شدید سردی اور دھند میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ میپکوریجن میں بجلی چوروں کے خلاف7ستمبر سے جاری مہم میں اب تک16 ہزار223 بجلی چورپکڑے گئے۔ جنوبی پنجاب میں بجلی چوروں کے خلاف 15 ہزار567 مقدمات کا اندراج کروایاگیا۔ میپکو ٹیموں نے پولیس فورس کے ہمراہ آپریشن کے دوران 11 ہزار194 افراد کو بجلی چوری کرنے پر گرفتارکیا۔ بجلی چوروں کی معاونت کرنے اور ملوث ہونے پر30 میپکو ملازمین کے خلاف محکمانہ کاروائی بھی کی گئی۔