ملتان( نمائندہ خصوصی )ایس ایس پی آپریشنز ملتان محمد عمران نے ملک میں عام انتخابات کے سلسلے میں پولیس لائنز ملتان میں پولیس افسران کو بریفنگ دی ایس ایس پی آپریشنزنے ہدایت کی کہ الیکشن کے پر امن انعقاد میں پولیس کی اہم ذمہ داری ہے الیکشن ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کروانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں ،ایس ایس پی انویسٹیگیشن ملتان رانا محمد اشرف نے کہا کہ پولنگ اسٹیشن آنے والے ہر شخص کو مکمل تلاشی اور چیکنگ کے بعد داخلے کی اجازت دی جائے ایس پی صدر ڈویڑن شمس الدین نے ہدایت کی کہ الیکشن کا سامان اور بیلٹ باکسز کی بحفاظت ترسیل کو یقینی بنائیں۔