نشتر ہسپتال میں لاوارث لاشیں ملنے پر معطل سینئر ڈیمانسٹریٹر ڈاکٹر سیرت عباس اور ڈاکٹر عبد الوہاب بری الذمہ قرار

ملتان(وقائع نگار خصوصی) نشتر ہسپتال کی چھت پر لاوارث لاشیں ملنے کے معاملے پر معطل ہو کر مختلف انکوائریاں بھگتنے والے سینئر ڈیمانسٹریٹر ڈاکٹر سیرت عباس اور ڈاکٹر عبد الوہاب کو بری الزمہ قرار دے دیا گیا ہے اس حوالے سے گزشتہ روز پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے وفد نے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج کے ہمراہ اناٹومی ڈیپارٹمنٹ نشتر یونیورسٹی میں ڈاکٹر سیرت عباس اور ڈاکٹر عبد الوہاب سے ملاقات کی اور مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پی ایم اے نے معاملہ پر مسلسل آواز بلند کی جس کا ثمر ملا ہے پی ایم اے وفد میں ڈاکٹر شیخ عبدالخالق ،ڈاکٹر خرم ملک ،ڈاکٹر فواد خان ،ڈاکٹر ذوالقر نین حیدر و دیگر شامل تھے۔

ای پیپر دی نیشن