چائنہ نمک کا استعمال ‘ 2 فوڈ پوائنٹس کو جرمانے 

ملتان (وقائع نگار خصوصی )شالیمار کالونی میں 2 ناشتہ پوائنٹس کو صاف پانی کا استعمال نہ کرنے، آٹے کو ڈھانپ کر نہ رکھنے، ، کھانوں میں چائنہ نمک کا استعمال کرنے پر 20، 20 ہزار نواز شریف یونیورسٹی کے قریب سویٹس اینڈ کنفیکشنری یونٹ کو صفائی کے ناقص انتظامات پر 20 ہزار میاں چنوں میں بیکرز پروڈکشن یونٹ کو آلودہ مشینری کا استعمال، پر بیکری کبیروالا میں سپر سٹور کو ایکسپائرڈ ڈرائی سوئٹس کی فروخت پر 10، 10 ہزار جبکہ رحیم شاہ روڈ جہانیاں میں کریانہ سٹور کو ایکسپائری اجزائ کی موجودگی پر 13 ہزار‘ مزید اڈہ عمر کوٹ بوریوالا میں 2 سویٹس اینڈ بیکرز کو برفی کی تیاری میں سٹارچ کی ملاوٹ پائے اور زائد المعیاد فوڈ آئٹمز فروخت کرنے پر 10، 10 ہزار روپے کے جرمانے کیے گئے۔ مزید برآں دوکوٹہ میں سالٹ یونٹ کو نمک کا سیمپل لے کر وارننگ نوٹس جاری کیا گیا۔ سیمپل مزید جانچ کیلیے لیبارٹری بھجوا دیے گئے۔

ای پیپر دی نیشن