زکریا یونیورسٹی میں نوسربازپکڑ اگیا، حوالہ پولیس 

ملتان (وقائع نگار خصوصی)بہاءالدین زکریا یونیورسٹی میں نوسر باز پکڑا گیا' چوریوں میں ملوث ہونے کا بھی شبہ' حوالہ پولیس کردیا گیا' بتایا گیا ہے کہ آر او پروفیسر ڈاکٹر مقرب اکبر کو اطلاع ملی کہ تنویر شہزاد طالبات سے نوسربازی سے نوٹس فوٹو کاپی کروانے اور دیگر چھوٹی چھوٹی مجبوریاں بتا کر ان سے رقوم لیتا ہے جس پر شمشاد سپروائزر نے موٹر سائیکل سوارتنویر شہزاد کو روکا تو وہ یونیورسٹی سے بھاگنے لگا تو انچارج گارڈ بلال نے دیگر ساتھیوں جاوید اور قیوم کے ہمراہ اسے پکڑ لیا 'سیکورٹی حکام نے نوسرباز کو پولیس کے حوالے کردیا'28سالہ ملزم تنویر شہزادکالروکالونی پل براراں کا رہائشی ہے اورشبہ ہے کہ چوری کی وارداتوں میں بھی ملوث ہے' آراو پروفیسر ڈاکٹر مقرب اکبر نے انچارج گارڈ بلال اور دیگر گارڈز جاوید اور قیوم کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن