کمسن بچی کی گمشدگی‘ والدین نے وفاقی محتسب کو درخواست دےدی

Jan 30, 2024

ملتان (نمائندہ خصوصی)ملتان کے نواحی علاقے قادر پورراں میں کمسن بچی ذینب کی گمشدگی کے حوالے سے والدین نے وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کو درخواست دی۔ جس پر فوری نوٹس لیتے ہوئے وفاقی محتسب کے علاقائی دفتر کے انچارج محمود جاوید بھٹی کو ہدایات جاری کی کہ پولیس حکام سے رابطہ کر کے رپورٹ ارسال کی جائے۔ سی پی او ملتان محمد صادق علی اور ڈی ایس پی شاہد اقبال نے بچی کو بازیاب کروانے کے حوالے سے مفصل رپورٹ پیش کی۔ ریجنل انچارج محمود جاوید بھٹی نے رپورٹ وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کو ارسال کر دی ہے۔

مزیدخبریں