سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز اضافہ

Jan 30, 2024 | 16:12

ویب ڈیسک

سونے کی قیمت مسلسل دوسرے دن مزید بڑھ گئی، سونا فی تولہ 700 روپے مہنگا ہو گیا۔اس اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 16 ہزار 100 روپے ہو گئی۔دس گرام سونے کی قیمت میں 600 روپے کے اضافے کے بعد قیمت ایک لاکھ 85 ہزار 271 روپے ہوگئی۔عالمی مارکیٹ میں بھی سونا فی اونس 7 ڈالر مہنگا ہو گیا ہے، گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

مزیدخبریں