وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے مونس الہیٰ کے انٹرپول کے ذریعے ریڈ وارنٹ جاری کروانے کے لیے مراسلہ بھجوا دیا۔اینٹی منی لانڈرنگ سرکل لاہور کی مونس الہیٰ کے خلاف منی لانڈرنگ اور کرپشن کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ایف آئی اے لاہور نے ملزم مونس الہیٰ کے انٹرپول کے ذریعے ریڈ وارنٹ جاری کروانے کے لیے مراسلہ بھجوا دیا۔اس سے قبل سپیشل جج سنٹرل کورٹ لاہور نے ملزم مونس الہیٰ کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔مونس الٰہی متعدد مرتبہ عدالت اور ایف آئی اے کے جاری کردہ نوٹسوں کو پس پشت ڈالتے رہے اور شامل تفتیش ہونے سے گریزاں رہے۔