پاکستان کی آئی ٹی کے شعبے میں بڑی کامیابی

Jan 30, 2024 | 17:44

ویب ڈیسک

پاکستان نے آئی ٹی کے شعبے میں 3 اہم سنگ میل عبور کرلیے ہیں۔نگراں وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر عمر سیف کے مطابق ہم نے چین کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے کہ وہ پاکستان کے ذریعے اپنے انٹرنیٹ ٹریفک کو روٹ کرنا شروع کرے۔ان کے مطابق پاکستان کو ڈیجیٹل کنیکٹویٹی کا ایک علاقائی مرکز بنانا ہے، اس سے پاکستان کو انٹرنیٹ ٹرانزٹ ٹریفک کی مد میں بھاری ریونیو حاصل ہوسکتا ہے۔ ڈاکٹر عمر سیف کے مطابق متحدہ عرب امارات کے ٹیلی کام آپریٹر نے پاکستان میں پہلے ڈیٹا سینٹر اور کیریئر نیوٹرل انٹرنیٹ ایکسچینج پوائنٹ کی بنیاد رکھ دی ہے جس سے ملک میں انٹرنیٹ کنکٹویٹی مزید پختہ ہوگی۔ڈاکٹر عمر سیف کا کہنا ہے کہ اس ڈیٹا سینٹر کا کام پی ٹی سی ایل سنبھالے گی، پاکستان میں گوگل کلاؤڈ اور دیگر سروسز شروع ہوسکیں گی۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیٹ صارفین اب ان تمام سروسز تک مقامی طور پر رسائی حاصل کرسکیں گے۔

 
 
 

مزیدخبریں