مہاتما گاندھی کے قتل کو 76 سال مکمل

Jan 30, 2024 | 18:32

ویب ڈیسک

مہاتماگاندھی کے قتل کو 76 سال مکمل ہوگئے ، 30 جنوری 1948 کو نتھورام ونایک گودسے نے مہاتما گاندھی کو گولیاں مار کر قتل کردیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق مہاتما گاندھی کے قتل کو 76 سال ہوگئے،تیس جنوری انیس سو اڑتالیس کو نتھورام ونایک گودسے نے مہاتما گاندھی کو نئی دہلی کے برلا ہاوٴس کے باغیچےمیں گولیاں مار کر قتل کردیا تھا۔

نتھورام گودسے ہندو انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کا رکن تھا، بی جے پی راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ کے ایک سیاسی ونگ کے طور پر کام کرتی ہے، بی جے پی آر ایس ایس کے ایجنڈے پر کام کرنےوالی ایک انتہا پسندجماعت ہے۔

آج بھی گاندھی کے قاتل کو بی جے پی اوردیگر انتہا پسند تنظیمیں اپنا ہیرو مانتی ہیں، 2014 کے انتخابات کی مہم کے دوارن بی جے پی کے ایم پی ساکشی مہاراج نے گودسے کو محب وطن قرار دیا تھا۔

ساکشی مہاراج کا کہنا تھا کہ میراماننا ہے کہ گودسے ایک قوم پرست تھا، وہ کبھی بھی ملک دشمن نہیں تھا۔

دی گارڈین کی رپورٹ کےمطابق ہندوانتہا پسند اشوک شرما نے نتھورام گوڈ سے کی سرگرمیوں کی حمایت میں زندگی وقف کی، مودی سرکار نے بھی اپنی انتخابی مہم میں گاندھی کےقاتل گودسے کی تعریف میں ٹوپیاں متعارف کروائیں تھیں۔

رپورٹ میں کہنا تھا کہ ہندوقوم پرست تنظیم ہندومہاسبھا کےقومی سیکٹری دیویندرپانڈےکےمطابق گودسےنےگاندھی کوقتل کرصحیح کام کیا۔

بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش کی بی جے پی ہندوپرست قیادت کےمطابق نتھورام گودسے محب وطن تھے۔

مزیدخبریں