امریکی وزیردفاع رابرٹ گیٹس نے خفیہ فوجی دستاویزات کے منظرعام پرآنے کے واقعےکی تحقیق کے لیے تفتیشی ادارے ایف بی آئی کی امداد طلب کرلی۔

امریکی وزیردفاع نے کہا کہ دستاویزات کا منظرعام پرآنا امریکی فوجیوں اوران کے اتحادیوں کے لیے نقصان کا باعث ہوسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ جاننے کے لیے بھرپورتفتیش کی جائے گی کہ یہ کیسے شائع کی گئی ہیں۔ امریکی وزیردفاع کا کہنا تھا کہ ان دستاویزات کے سامنے آنے سے دنیا کے اہم خطے میں امریکہ کی ساکھ اوراس کے وہاں اپنے اتحادیوں سے تعلقات متاثرہوسکتے ہیں۔ ربراٹ گیٹس نے کہا کہ ان دستاویز کی مدد سے امریکہ کے دشمنوں کواس کی فوجی حکمت عملی اورفوجی اہلیت کے بارے میں اہم ملعومات حاصل ہو سکتی ہیں۔ادھروکی لیکس نے کہا کہ انہوں نے پوری احتیاط کی ہے کہ اس دستاویزات کے سامنے سے کسی بیگناہ کو نقصان نہ پہنچے،یہی سوچ کرپندرہ ہزاردستاویزات شائع نہیں کی گئیں۔

ای پیپر دی نیشن