چھ ہزار دو سو سے زائدبچوں نے غزہ کےساحل پربیک وقت پتنگیں اڑا کر اپنا ہی قائم کیا ہوا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

Jul 30, 2010 | 13:00

سفیر یاؤ جنگ
رن برنگی پتنگوں نے آسمان پر دھنک رنگ بکھیر دیے۔ قطار درقطار کھڑے ہوکر پتنگیں اڑاتے بچے بہت پرجوش نظر آرہے تھے۔ اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی کی طرف موسم گرما کے لیے ترتیب دیے گئے اس پروگرام نے پناہ گزین فلسطینی بچوں کے چہروں پر خوشی بکھیر دی۔ اس موقع پر ایک نوجوان لڑکی کا کہنا تھا کہ ایسےوقت میں جب ہم محاصرے میں ہیں ان مقابلوں کا نعقاد انتہائی خوش کن ہے۔ اقوام متحدہ کی طرف سےدو لاکھ پچاس ہزارفلسطینی پناہ گزین بچوں کےلیےبارہ سو سمر کیمپ لگائے گئے ہیں۔بارہ جون سے شروع ہونے والی یہ سمر گیمز پانچ اگست تک جاری رہیں گی۔
مزیدخبریں