مسئلہ کشمیر حل ہونے تک بھارت کو ٹرانزٹ ٹریڈ سہولت نہیں دی جائے گی۔ وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات قمر زمان کائرہ

Jul 30, 2010 | 14:01

سفیر یاؤ جنگ
وقت نیوز کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں قمر زمان کائرہ نے بتایا کہ افغان ٹرانزٹ سمجھوتے کے صرف منٹس پر دستخط ہوئے ہیں ابھی سمجھوتہ نہیں ہوا، معاہدے کی  منظوری کابینہ دے گی۔ ایک سوال پر قمر زمان کائرہ نے کہا کہ حکومت امریکہ سے ڈکٹیشن نہیں لے رہی بلکہ ایران گیس پائپ لائن معاہدے اور چین کے ساتھ سول ایٹمی سمجھوتے پر امریکی دباؤ مسترد کردیا ہے۔ ڈرون حملوں کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان ڈرون طیاروں کو گرانے کی صلاحیت رکھتا ہے تاہم ایسا کرنا امریکہ سے کھلی جنگ ہوگا اور پاکستان اس کا متحمل نہیں ہوسکتا ۔ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ایسا ملکی مفاد میں کیا گیا ہے ۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ این آر او فیصلے پر نوے فیصد عملدرآمد ہوچکا ہے اور وہ عدلیہ اور میڈیا کو چیلنج نہیں سمجھتے۔
مزیدخبریں