وکی لیکس رپورٹ پاکستان پر دباﺅ ڈالنے کی سازش ہے: حمید گل

Jul 30, 2010

سفیر یاؤ جنگ
واشنگٹن + اسلام آباد (ثناءنیوز) آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل ( ر ) حمید گل نے کہا ہے کہ وکی لیکس کی معلومات پاکستان پر دباﺅ ڈالنے کی سازش ہے۔ افغانستان میں اپنی شکست پر پردہ ڈالنے کے لئے امریکہ سازشیں کر رہا ہے۔ انہوں نے فنانشل ٹائمز‘ واشنگٹن ٹائمز اور ایک نجی ٹی وی چینل کو الگ الگ انٹرویو میں کہا کہ امریکہ نے مسلمانوں کے خلاف جنگ کو دہشت گردی کے خلاف جنگ کے نام سے منسوب کر رکھا ہے۔ امریکہ کی جاری مہم کو عالمی جہاد کے ذریعے ہی شکست دی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خفیہ ادارے پر الزامات عائد کر کے اوباما انتظامیہ یہ ثابت کرنا چاہتی ہے کہ پاکستان افغان جنگ کا ذمہ دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ وکی لیکس کی تمام رپورٹس کو مسترد کرتے ہیں کیونکہ ان پر عائد کردہ الزامات بے بنیاد ہیں۔
حمید گل
مزیدخبریں