”تازہ خبر“

Jul 30, 2011

سفیر یاؤ جنگ
مکرمی! پاکستان کے ایٹمی پروگرام غیر محفوظ ظاہر کرنے کیلئے تمہید باندھی جا رہی ہے۔ معاملات کو پلاننگ کے ساتھ پاکستان میں سازش کے ساتھ تانے بانے اس کے مقتدر طبقے کی مدد سے بنائے گئے ہیں، موجودہ حکومت نے ملک کی سالمیت کی خلاف کیا کیا، سودے کئے امکان غالب ہے کہ ایٹمی پروگرام کے خلاف ڈرامہ کیا جا چکا ہے۔ اس گھناﺅنی سازش کے خلاف فوج پاکستان اور ملک کے محب وطن طبقے کو کان کھڑے کرنا چاہیے۔ اس حکومت اور دیگر اداروں سے کوئی خاص توقع نہیں رکھنی چاہیے۔ ملکی سالمیت کے خلاف زہریلی سازش عروج پکڑ چکی ہے۔ عوام اور قوم اور خاص طور پر افوج پاکستان کی ذمہ داری ہے کہ اس زہریلی سازش کے خلاف حرکت میں آئے۔ موجودہ استحصالی نظام کو تہس نہس کرے تاکہ پاکستان قیادت کے بدترین بحران، بے شعوری کرپشن اور بے ضمیری سے نجات حاصل کر سکے۔ (حاجی میاں جمشید احمد۔ 0333-4055649)
مزیدخبریں