کراچی ٹارگٹ کلنگ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید چودہ افراد قتل ۔

Jul 30, 2011 | 04:14

سفیر یاؤ جنگ
کراچی جسے روشنیوں کا شہر کہا جاتا ہے بدستور ٹارگٹ کلنگ کی لپیٹ میں ہےاور گزشتہ نو روز کے دوران ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد نوے ہوگئی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران چودہ افراد کو موت کے گھاٹ اتارا گیاجبکہ رات بارہ بجے سے اب تک مارے جانے والوں کی تعداد پانچ ہوگئی ہے۔ گزشتہ رات رنچھوڑ لائن کے علاقے میں چھتیس سالہ شخص کوہلاک کردیا گیا،گارڈن میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ آج صبح صفوراگوٹھ پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے پچاس سالہ غلام ربانی چل بسا ، ادھرپاک کالونی میں ایک کوچ پر فائرنگ کی گئی جسکے نتیجے میں دوافراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے جنہیں فوری عباسی شہید ہسپتال پہنچایا گیا ہلاک ہونے والے ڈرائیور اوربس کنڈیکٹر بتائے جاتے ہیں۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گودھرا،نیوکراچی، کورنگی کراسنگ ، پنجاب کالونی ، لی مارکیٹ، بلدیہ ٹاؤن اور گلستان جوہر میں مجموعی طور پر چودہ افراد کو نشانہ بنایا گیا۔ کراچی میں امن ریلی کے باوجود قتل وغارت گری کے باعث شہری خوف وہراس کا شکار ہیں۔
مزیدخبریں