بجلی کے شارٹ فال میں نمایاں کمی کے باوجود ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بدستورجاری، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ۔

Jul 30, 2011 | 04:41

سفیر یاؤ جنگ
پیپکوحکام کے مطابق ملک بھر میں بجلی کی پیداوارچودہ ہزاردوسو نوے جبکہ طلب سترہ ہزارچارسو چھیاسی میگا واٹ ہے۔ تھرمل ذرائع سے دوہزارچونتیس،آئی پی پیز سے چھ ہزارپانچ سوستانوے، ہائیڈرل سے پانچ ہزارچارسوپینتالیس جبکہ کرائے کے بجلی گھروں سےدو سوچھ میگاواٹ بجلی حاصل ہورہی ہے۔ ملک بھر میں حالیہ بارشوں اورگرمی کی شدت میں کمی کے بعد بجلی کے شارٹ فال میں بھی کمی آئی ہے لیکن اس کے باوجود لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہےاور شہری علاقوں میں آٹھ سے دس جبکہ دیہات میں چودہ سے اٹھارہ گھنٹے بجلی بند کی جارہی ہے جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
مزیدخبریں