کابل/نیویارک ( نیوز ایجنسیاں/ نمائندہ خصوصی) افغانستان سے سبکدوش ہونے والے امریکی سفیر ریان سی کروکر نے کہا ہے کہ ایران اور شام کے حوالہ سے مستقبل کی پالیسی وضع کرنے سے پہلے امریکہ کو ماضی سے سبق سیکھنا ہو گا۔ افغانستان، ایران، شام، عراق اور لبنان میں 40 سال سے زائد عرصہ تک سفارتی خدمات انجام دینے والے ریان سی کروکر نے کہا ہے کہ امریکہ کو مکافات عمل کے قانون کو نہیں بھولنا چاہئے اور امریکہ کو اپنی حد اور اصل موت کو بچانا چاہئے۔ یہ گفتگو ریان کروکر نے ریٹائر ہونے سے قبل امریکہ روانگی سے قبل افغان رہنماﺅں سے ملاقات میں کہی۔ دریں اثناء شمالی افغانستان کے صوبہ قندوز میں نامعلوم افراد کے حملے میں عالم دین سمیت 2افراد ہلاک ہوگئے۔ ادھر رپورٹ کے مطابق طالبان کے حملوں میں ایک نیٹو فوجی ماراجاتا ہے تو 5 افغان فوجی ہلاک ہوتے ہیں۔