کیریبین پریمیئر لیگ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کا باضابطہ آغاز آج سے ہوگا

بارباڈوس (آئی اےن پی)کیریبین پریمیئر لیگ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کا باضابطہ آغاز آج منگل سے ہوگا۔ لیگ میں چھ فرنچائز ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پانچ پاکستانی کھلاڑی بھی شامل ہیں۔کیریبیئن پریمیئر لیگ ویسٹ انڈیز کے چھ وینیوز پر تیس جولائی سے چوبیس اگست تک کھیلی جائیگی۔ لیگ میں چھ فرنچائز ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جس میں کپتان مصباح الحق، احمد شہزاد، محمد حفیظ، عمراکمل اور شعیب ملک سمیت پانچ پاکستانی کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ ٹی ٹونٹی لیگ کا پہلا میچ بارباڈوس اور سینٹ لوسیا کے درمیان کھیلا جائیگا۔ اینٹیگاہوکس بل کے کپتان مارلن سموئلز ہیں۔ ٹیم میں سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ، سٹیو سمتھ اور جنوبی افریقہ کے جسٹن کیمپ بھی شامل ہیں۔ بارباڈوس ٹرینڈنٹ کی قیادت کیرن پولارڈ کریں گے۔ پاکستان کے عمراکمل، شعیب ملک اور بنگلہ دیش کے شکیب الحسن ٹیم کا حصہ ہیں۔گیانا امیزون کا کپتان رام نریش سروان کو مقرر کیا گیا ہے۔ نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل اور جیمز فرینکلن اور پاکستان کے ٹی ٹونٹی کپتان محمد حفیظ بھی گیانا کی ٹیم میں شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...