برلن (اے پی پی) جرمنی میں جاری ویمنز جونیئر ہاکی ورلڈکپ میں (آج) منگل کو مزید آٹھ میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ پہلے میچ میں بھارت اور روس کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، دوسرا میچ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ تیسرے میچ میں گھانا اور امریکہ کی ٹیمیں نبرد آزما ہوں گی، چوتھا میچ ہالینڈ اور کوریا کے مابین ہوگا۔ پانچویں میچ میں جنوبی افریقہ اور کینیڈا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، چھٹا میچ چین اور ارجنٹائن کے درمیان کھیلا جائے گا، ساتویں میچ میں اسپین اور بیلجیئم جبکہ آٹھویں میچ میں جرمنی اور انگلینڈ کی ٹیمیں نبرد آزما ہوں گی۔ ایونٹ میں اب تک کھیلے گئے میچز میں پول اے میں ہالینڈ، پول بی میں ارجنٹائن، پول سی میں آسٹریلیا اور پول ڈی میں جرمنی سرفہرست ہے۔