لاہور (سپورٹس رپورٹر) سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام "ڈینگی ڈے"منایا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر صالح طاہر کی زیر قیادت نہ صرف پورے سٹیڈیم میں بلکہ اطراف میں بھی ڈینگی سپرے کیا گیا اور مختلف بینرز اور پوسٹرز کے ذریعے سے عوام کو اینٹی ڈینگی کیمپین سے آگاہی کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر صوبہ بھر سے تمام 9 ڈویژنز کے ڈسٹرکٹ آفیسر ز سپورٹس اور تمام 36 اضلاع کے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرز بھی موجود تھے۔ اس موقع پر خسرہ کے پھیلنے، اس کے اسباب اور احتیاطی تدابیر کو زیربحث بھی لایا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس اور سیکرٹری سپورٹس کی جانب سے تمام افسران کو رپورٹ پیش کرنے کے احکامات دئیے گئے جن میں ہر افسر کو ہدایت کی گئی کہ و ہ مکمل آگہی کے تحت اپنے اپنے علاقہ میں ڈینگی کے خاتمے کے متعلق تمام فوری اقدامات کریں۔
سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام ”ڈینگی ڈے“ منایاگیا
Jul 30, 2013