واشنگٹن (اے پی پی) نیوزی لینڈ میں فوج کی جانب سے میڈیا کو دیگر انتہا پسند اداروں اور غیر ملکی خفیہ ایجنسیوں کی طرح قومی سلامتی کیلئے خطر ہ قرار دینے کی پالیسی پر نظرثانی کا حکم دے دیا گیا۔ نیوزی لینڈ میں فوج کی جانب سے 2003ءمیں مسودہ تیار کیا گیا تھا جس کے مطابق غیر ملکی خفیہ اداروں کے ساتھ ساتھ میڈیا کو قومی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیا گیا تھا نیوزی لینڈ کے وزیر دفاع جو ناتھن کو ل مین نے فوج کو اس ملکی پالیسی پر نظر ثانی کا حکم دیا ہے۔