صدارتی انتخاب کا بائیکاٹ عدلیہ کو متنازعہ بنانے کی کوشش ہے:مشاہد اللہ

 اسلام آباد (آن لائن )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مشاہد اللہ نے پاکستان پیپلز پارٹی کی طر ف سے صدارتی انتخابات کے بائیکاٹ کو عدالتوں کومتنازعہ بنانے کی ایک کوشش قرار دیاہے۔ ایک انٹرویو میں مشاہد اللہ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کومعلوم ہے کہ اس کی قیادت کے خلاف بدعنوانی کے مقدمات کا فیصلہ عدالتوں میں ہونا ہے اس لئے اس جماعت نے عدلیہ کو مورد الزام ٹھہرانے کا سوچا تاکہ اسے متنازعہ بنایا جائے۔انہوں نے کہاکہ صدارتی انتخاب کا شیڈول بدلنے کے بارے میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کی درخواست پر الیکشن کمشن نے اس کے برعکس فیصلہ کیا تھااور ان کی جماعت نے آئینی طریقہ اپناتے ہوئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا انہوں نے کہا اگر پیپلز پارٹی کے کوئی تحفظات ہیں تو یہ مقدمہ میں فریق بن سکتی تھی۔متحدہ قومی موومنٹ سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رابطوں کے بارے میں مشاہد اللہ نے کہا کہ قومی مفادات کے پیش نظر ذاتی انا کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...