اسلام آباد (نیشن رپورٹ) حکومت نے عید کے موقع پر عوام کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا تحفہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔ متوقع طور پر یکم اگست سے فی لٹر پٹرول کی قیمت میں 3 سے 6 روپے اضافہ ہونا تھا تاہم باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کے باوجود حکومت اگلے ماہ قیمتوں میں کمی کر کے عوام کو عید کا تحفہ دیگی تاہم وزارت پٹرولیم کے ایک اعلیٰ سطحی ذرائع کے مطابق اس حوالے سے حتمی منظوری 30 جولائی کو دی جائیگی جب اوگرا اپنی سمری وزارت کو ارسال کریگی۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی حکومت عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا سارا بوجھ صارفین تک منتقل نہ کرنے پر غور کررہی ہے۔ صرف 50 فیصد بوجھ صارفین تک منتقل کرنے اور 50 فیصد حکومت کی طرف سے ادا کئے جانے پر بھی غور جاری ہے۔
عید گفٹ