چینی مالیاتی اداروں کے نمائندوں کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کریگا

چینی مالیاتی اداروں کے نمائندوں کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کریگا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) چینی مالیاتی اداروں کے نمائندوں کا ایک وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔ وفد مختلف منصوبوں کے سلسلے میں بات چیت کرے گا۔ یہ بات چین کے سفیر سن وائے ژونگ نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔ چینی سفیر نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کا حالیہ دورہ چین بہت کامیاب رہا ہے۔ یہ بات غیرمعمولی ہے کہ دونوں ممالک کے وزراءاعظم کے درمیان چند ہفتوں کے درمیان دوسری بار ملاقات ہوئی جس میں اکنامک کوریڈور کی تعمیر کے سمجھوتے پر دستخط ہوئے۔ کاشغر کو گوادر کے ساتھ ملایا جائے گا۔ چین پاکستان کے ساتھ توانائی اور انفراسٹرکچر کے منصوبوں پر کام کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ کوریڈور کے ساتھ معاشی زون قائم کرنے سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ وزیر خزانہ نے چین کی طرف سے 6 فیصد لازمی انشورنس کی شرط ختم کرنے کو سراہا اور کہا کہ اس سے پاک چین دوستی کا اظہار ہوتا ہے۔ انہوں نے کوریڈور کے ساتھ معاشی زون قائم کرنے کی تجویز کو سراہا۔ انہوں نے چین کی طرف سے یورو ایشیاءفورم میں شرکت کی دعوت کو قبول کر لیا۔ یہ فورم ستمبر میں منعقد ہو گا۔
چینی سفیر

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...