ایران کے نئے صدر کی تقریب حلف برداری میں 40 ملکوں کے سربراہان شرکت کرینگے

ایران کے نئے صدر کی تقریب حلف برداری میں 40 ملکوں کے سربراہان شرکت کرینگے

تہران (اے پی پی) ایران کے نئے صدر حسن روحانی کی تقریب حلف برداری میں 40ملکوں کے سربراہان اور نمائندے شرکت کرینگے۔ نئے صدر کی حلف برداری تقریب کے منتظم سید محمد یثرب نے کہا ہے کہ 4اگست کو ایران کے نئے منتخب صدر حسن روحانی کی حلف برداری تقریب ہو گی جس میںافغانستان، پاکستان، کرغستان، لبنان، آرمینیا، شمالی کوریا، تاجکستان، ترکمانستان، گن بساﺅ اور ٹوگو کے صدور شرکت کرینگے۔ان ممالک کے صدور نے شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔ سید محمد یثرب کے مطابق اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد بھی تقریب میں شرکت کرینگے جبکہ دیگر ممالک کے نائب وزرائے اعظم، وزرائے خارجہ، سپیکرز اور دیگر رہنما شرکت کرینگے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...