سکاٹ لینڈ حکومت کا پاکستانی خواتین کو تعلیمی سکالرشپ دینے کا اعلان

سکاٹ لینڈ حکومت کا پاکستانی خواتین کو تعلیمی سکالرشپ دینے کا اعلان

اسلام آباد (اے پی پی) سکاٹ لینڈ کی حکومت نے پاکستانی خواتین کو سکالرشپ دینے کا اعلان کیا ہے۔ گزشتہ روز جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی یونیورسٹیوں میں ایم اے یا اس کی مساوی تعلیم حاصل کرنیوالی خواتین جو پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھتی ہیں، اس سکیم سے فائدہ اٹھا سکیں گی۔ برٹش کونسل پاکستان اس سکیم کے تحت خواتین سکالر کا انتخاب کریگی، وظائف سکیم کے تحت ماسٹر کورسز کیلئے ٹیوشن فیس، ہا سٹل خرچہ اور سفری اخراجات 3 سال کیلئے ادا کئے جاتے ہیں۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی منظور کردہ کسی بھی یونیورسٹی کے ماسٹر ڈگری خواتین بھی اس موقع سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں، 35 سال تک کی عمر رکھنے والے شہری درخواست دینے کے اہل ہیں، دیہی علاقوں کو ترجیح دی جائیگی۔ فارم برٹش کونسل کی ویب سائٹ سے ڈاﺅن لوڈ کئے جا سکتے ہیں۔ درخواست فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر ہے۔
تعلیمی سکالر

ای پیپر دی نیشن