برسلز (نامہ نگار) مسلم لیگ یورپ کے سرکردہ نوجوان رہنما مہر ندیم اختر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور ایم کیو ایم اتحاد نے پاکستانیوں کی امیدوں کو چکنا چور کر دیا ہے۔ برطانیہ میں ایک تقریب میں میاں نواز شریف نے کہا تھا کہ وہ عوام کو ساتھ لیکر چلیں گے اور انہیں کبھی مایوس نہیں کریں گے لیکن افسوس میاں صاحب اپنے وعدے بھولتے جا رہے ہیں۔ انہوں نے نے ایم کیو ایم کو ساتھ ملا کر اپنے پاﺅں پر خود کلہاڑی ماری دی ہے ۔ایم کیو ایم کے ساتھ مفاہمت کرکے مسلم لیگ (ن) نے بڑی سیاسی غلطی کی ہے جس کا خمیازہ اسے بھگتنا پڑے گا۔ اوورسیز پاکستانیوں کے خواب بھی ادھورے رہ جائیں گے کیونکہ انہیں مسلم لیگ ن سے بڑی توقعات وابستہ تھیں۔