ہنگو (این این آئی) ہنگو میں عسکریت پسندوں کے ایک حملے کے دوران القاعدہ سے تعلق رکھنے والا ایک شدت پسند مارا گیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق انٹیلی جنس افسران نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ تھل میں ایف سی چیک پوسٹ پر شدت پسندوں نے حملہ کیا تھا جسکے دوران دو اہلکار شہید اور20زخمی ہوئے تھے۔انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کی چوٹیں معمولی نوعیت کی ہیں تاہم جوابی کارروائی کے دوران چھ سے آٹھ عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا گیا جس میں سے ایک کا تعلق القاعدہ سے بتایا جاتا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کے قبضے سے عربی میں لکھے گئے دستاویز اور نقشے بر آمد ہوئے ہیں جس سے ان میں سے کچھ کا تعلق عرب سے لگتا ہے۔
ہنگو/ شدت پسند