پےر کی شام قومی اسمبلی اور سےنےٹ کے اےک روزہ اجلاس منعقد ہوئے ےہ اجلاس صدارتی انتخاب سے اےک روز قبل محض اس لئے بلائے گئے تھے قومی اسمبلی کے اجلاس مےں ہال کو صدارتی انتخاب کے لئے پولنگ سٹےشن کے طور پر استعمال کرنے کی اجازت حاصل کرنا تھا جب کہ سےنٹ کے اجلاس مےں دو نو منتخب سےنےٹرز نے حلف اٹھانا تھا تاکہ وہ بھی صدارتی انتخاب مےں اپنا ووٹ استعمال کر سکےں تاہم دونوں اےوانوں مےں پیپلزپارٹی پارلیمنٹےرین کے ارکان نے کوئی ہنگامہ کےا اور نہ ہی شور شرابہ۔ البتہ ارکان نے دونوں اےوانوں مےں اپنے بازوﺅں پر سےاہ پٹےاں باندھ کر ”شےم شےم“ کے نعرے لگاکر اپنا احتجاج رےکارڈ کراےا۔ پاکستان پےپلز پارٹی پارلےمنٹےرےنز کے ارکان نے قومی اسمبلی کی کارروائی کا بائےکاٹ کر دےا۔ پارلےمنٹ کے دونوں اےوانوں مےں صدارتی انتخاب کی تارےخ بدلنے کے حوالے سے دھواں دھار تقارےر کی گئےں لیکن بائےکاٹ پر اپوزےشن منقسم‘ پےپلز پارٹی اور تحرےک انصاف اےک صفحہ پر اکٹھے نہ ہوسکے۔
ڈائری
دونوں اےوانوں مےں صدارتی انتخاب کی تارےخ تبدےل کرنے پر احتجاج
دونوں اےوانوں مےں صدارتی انتخاب کی تارےخ تبدےل کرنے پر احتجاج
Jul 30, 2013