ہمیں ہر قیمت پر پاکستان حاصل کرنا ہے۔ ہم اسی کیلئے جیئیں اور مریں گے۔ ایک باعزت زندگی گزارنے کیلئے مسلمانوں کو شدید جدوجہد کرنا پڑے گی۔ محنت کیجئے اور سخت محنت کیجئے۔ اس طرح آپ نہ صرف دس کروڑ مسلمانوں کی عزت و وقار میں کماحقہ اضافہ کریں گے بلکہ ایسی آزاد ریاست پاکستان کی تشکیل میں بھی ایک کردار ادا کریں گے جہاں مسلمان اسلامی طرز حکومت کا نظریہ پیش کر سکیں۔