”زرداری، ممتاز قادری کی سزائے موت ختم کر کے آخرت سنوار لیں“: ایک ہزار علما کا خط

Jul 30, 2013

لاہور (این این آئی) سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو ایک ہزار سے زائد علما و مشائخ کے دستخطوں کے ساتھ تفصیلی خط ارسال کیا ہے جس میں ان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنے خصوصی صدارتی اختیارات استعمال کرتے ہوئے عاشقِ رسول ممتاز حسین قادری کی سزائے موت ختم کرنے کا اعلان کر کے اپنی دنیا اور آخرت سنوار لیں اور دنیا بھر کے عاشقانِ رسول کے دل جیت لیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ صدر آصف علی زرداری اپنے صدارتی منصب کی مدت ختم ہونے سے پہلے ممتاز حسین قادری کی سزائے موت ختم کر کے اللہ اور اس کے رسول کو خوش کر سکتے ہیں۔ صدارت کے آخری دنوں میں ان کا یہ عمل دنیا بھر میں پھیلے ہوئے کروڑوں عاشقانِ رسول کے لئے بے پناہ خوشی کا باعث بنے گا اور انہیں دنیا بھر کے فرزندانِ اسلام کی دعائیں میسر آئیں گی۔ خط میں کہا گیا ہے کہ ممتاز حسین قادری کی سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے ساتھ کوئی ذاتی دشمنی نہیں تھی بلکہ جب سلمان تاثیر نے قانونِ ناموسِ رسالت کو کالا قانون قرار دے کر آسیہ مسیح کی حمایت کر کے گستاخی¿ رسول کا ارتکاب کیا اور ملک بھر کے علما و مشائخ اور عوام کے پرزور مطالبے کے باوجود نہ ہی سلمان تاثیر کو ان کے عہدے سے ہٹایا گیا اور نہ ہی ان کے خلاف عدالتی کارروائی کی گئی۔ کئی ماہ گزرنے کے بعد حکومت سے مایوس ہو کر مجبوراً ممتاز حسین قادری نے جذبہ¿ عشقِ رسول سے سرشار ہو کر ایسا قدم اٹھایا جو قرآن و سنّت کی روشنی میں جائز ہے۔ صدر مملکت غازی ممتاز حسین قادری کی رہائی کے سلسلہ میں بیرونی دباﺅ کو مسترد کر کے ایمانی غیرت سے کام لیں۔ ان کے اگلے پچھلے سارے گناہ دھل جائیں گے۔ خط پر جن علما و مشائخ نے دستخط کئے ہیں ان میں صاحبزادہ حامد رضا، الحاج محمد حنیف طیب، علامہ پیر فضیل عیاض قاسمی، طارق محبوب، علامہ محمد شریف رضوی، مفتی محمد اکبر رضوی، مفتی محمد سعید رضوی، صاحبزادہ محمد داﺅد رضوی، محمد نواز کھرل، مفتی محمد عمران حنفی، مفتی محمد حسیب قادری، علامہ نواز بشیر جلالی، علامہ پیر اطہر القادری، علامہ صاحبزادہ محمد داﺅد رضوی، علامہ حامد سرفراز قادری اور دیگر شامل ہیں۔ 

مزیدخبریں