مانگا منڈی (نامہ نگار) ڈی سی او لاہور نسیم صادق نے مانگا منڈی کا اچانک دورہ کیا اور وہ اچانک سول ہسپتال مانگا منڈی پہنچ گئے۔ ہسپتال میں کوئی ڈاکٹر موجود نہ تھا۔ ہسپتال میں صرف دو نائب قاصد اور ایک ڈسپنسر تھا ہسپتال میں موجود مریضوں نے ڈاکٹروں کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیئے مریضوں کے مطابق وہ دو گھنٹے سے ہسپتال میں بے یارومددگار پڑے ہوئے ہیں کوئی انہیں پوچھنے والا نہیں ہے۔