عالمی بنک آپریشن ضرب عضب متاثرین کیلئے ساڑھے 7 کروڑ ڈالر‘ اے ڈی بی واہگہ‘ چمن‘ طورخم سرحدوں کی بہتری کیلئے 26 کروڑ 20 لاکھ ڈالر دیگا

Jul 30, 2015

اسلام آباد (آئی این پی) عالمی بینک آپریشن ضرب عضب کے متاثرین کیلئے اگست میں ساڑھے 7 کروڑ ڈالر جبکہ ایشیائی ترقیاتی بنک واہگہ‘ چمن‘ طورخم سرحدوں کی بہتری کیلئے 26 کروڑ 20 لاکھ ڈالر دیگا۔ بدھ کے روز عالمی بینک کی ڈائریکٹر کرسٹینا کاہکونن نے وزیرخزانہ اسحق دارسے ملاقات کرکے آئی ایم ایف کے ساتھ مسلسل سات جائزہ مذاکرات اورعالمی بینک جانب سے منظور کیا جانیوالا پہلا 11 ارب ڈالر کا ترقیاتی پالیسی قرضہ پروگرام کامیابی سے مکمل کرنے کی مبارکباد دی اور کہاکہ عالمی بینک پاکستان کیلئے دوسرے ترقیاتی پالیسی قرضہ پروگرام پر غور کر رہا ہے۔ دریں اثناءایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کی درخواست پر واہگہ بارڈر کیلئے 9کروڑ 36لاکھ ڈالر، چمن کیلئے 8کروڑ 84 لاکھ ڈالر جبکہ طورخم بارڈر کیلئے 8کروڑ ڈالر درکار ہیں۔ پراجیکٹ پر عملدرآمد سے تجارت میں اضافہ ہوگا جو ملکی معیشت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
ایشیائی ترقیاتی بنک

عالمی بنک


عالمی بنک/ امداد

مزیدخبریں