ارکان مدت پوری کرینگےالیکشن کمشن نے استعفوں کیلئےپیپلز پارٹی کا مطالبہ مسترد کر دیا

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) الیکشن کمشن نے پیپلز پارٹی کا ممبران الیکشن کمشن کے استعفوں کا مطالبہ مسترد کردیا ہے۔ ترجمان الیکشن کمشن کے مطابق الیکشن کمشن واضح کرچکاہے کہ کسی کے کہنے پرممبران استعفیٰ نہیں دیں گے،الیکشن کمشن ممبران اپنی مدت پوری کریں گے۔ الیکشن کمشن حکام کا مزید کہنا تھا کہ آرٹیکل 209 کے تحت الیکشن کمشن ممبران کو ہٹایاجاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ قائد حزب اختلاف نے گزشتہ روز ممبران الیکشن کمشن کے استعفوں کا مطالبہ کیا تھا۔
الیکشن کمشن/ استعفیٰ

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...