زمین ڈاٹ کام نے ’’پراپرٹی سرچ ٹرینڈز ٹول‘‘ کے نام سے نیا فیچر متعارف کرادیا

Jul 30, 2015

لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستا ن کے سب سے بڑے پراپرٹی پورٹل زمین ڈاٹ کام نے اپنی ویب سائٹ پر ایک بالکل نیا اور منفرد فیچر’’پراپرٹی سرچ ٹرینڈ ز ٹول ‘‘ کے نام سے متعارف کروایا ہے ۔ پراپرٹی سرچ ٹرینڈ ز ٹول کی مدد سے ویب سائٹ کے صارفیں یہ جان سکتے ہیں کہ کسی بھی وقت پراپرٹی کی سرچ کے حوالے سے ملک بھر میں کون سے علاقے مقبول ترین ہیں۔ اس ٹول میں یہ صلاحیت موجو دہے کہ وہ صارفین کو ملک کے مقاما ت میں جاری ٹرینڈز کے حوالے سے براہ راست‘ حقیقی معلومات مہیا کر سکے۔اس سہولت کی بدولت صارفین یہ جان سکتے ہیں کہ رئیل اسٹیٹ میں مقبو ل ترین مقامات کون سے ہیں، علاوہ ازیں اس سہولت کی بدولت سرمایہ کاری کے فیصلوں میں بھی آسانی ہوگی۔

مزیدخبریں