ودہولڈنگ ٹیکس‘ حکومت کا تاجروں کو مزید کوئی رعایت نہ دینے کا فیصلہ

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) حکومت نے بینکوں پر ٹرانزیکشن ٹیکس کے معاملہ میں تاجروں کو مزید کوئی رعایت فراہم نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم ریٹرن داخل کرنے اور گوشوارہ فارم میں تاجروں کے مطالبات کا جائزہ لے کر رعایت دیدی جائیگی۔ حکومتی ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت ٹرانزیکشن ٹیکس کے نفاذ کو کسی صورت واپس نہیں لے گی۔ کیونکہ تاجروں سے ان کے استطاعت کے مطابق ٹیکس حاصل کرنے کے ماضی کی تمام کوششیں ناکام رہی ہیں۔ اور اب معیشت کو ڈاکومنٹیشن کیلئے اس کے سوا اور کوئی راستہ نہیں رہا ہے۔ دریں اثناء آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ نے اعلان کیا ہے کہ یکم اگست کو ہڑتال کا فیصلہ اٹل ہے اور ملک بھر میں بھرپور ہڑتال کی جائیگی۔ تاجروں کے درمیان ہڑتال یکم اور 5 اگست کو کرنے کے معاملہ میں اختلاف رائے دور نہیں ہو سکا۔ ہڑتال کیلئے ایک دن پر دونوں گروپوں کو متفق کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...