لاہور (وقائع نگار خصوصی) ہائیکورٹ نے بجلی کے بلوں میں نیلم جہلم سرچارج سمیت تین سرچارجز کی مد میں 4 روپے تک کی وصولی کیخلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت، نیپرا اور وزارت پانی و بجلی کو نوٹس جاری کردیا۔ عدالت نے دو ہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔ درخواست گزار نے کہا کہ نیپرا ایکٹ کا سیکشن 31 (5) آئین سے متصادم ہے۔ نیپرا قانون ساز ادارہ ہونے کی حیثیت میں کسی قسم کے سرچارج کی وصولی کرنے کا کوئی اختیار نہیں رکھتا۔ عدالتی حکم کے باوجود جون سے بجلی کے بلوں میں تین سرچاج غیرقانونی طور پر عائد کر دئیے گئے ہیں، یہ سرچارج بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے لہٰذا فاضل عدالت اس کو کالعدم قرار دے۔