لاہور (نامہ نگار) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے شہریوں کو گزشتہ مالی سال جون 2014-15ء کی نسبت 10 فیصد اضافے کے ساتھ پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی کے نوٹسز بھجوانے شروع کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال 2015-16ء کے بجٹ میں حکومت نے پراپرٹی ٹیکس میں 10 فیصد اضافہ کیا تھا جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے محکمہ ایکسائز نے گزشتہ سال کی نسبت 10 فیصد پراپرٹی ٹیکس اضافے کے نوٹسز شہریوں کو بھجوانا شروع کردیئے۔ یاد رہے کہ گزشتہ مالی سال 2014-15ء میں پراپرٹی ٹیکس کی شرح میں 50 فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔ اب رواں سال مزید 10 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے جس سے شہریوں کی چیخیں نکل گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق حکومت آئندہ سال اس اضافہ میں طے شدہ ایجنڈے کے مطابق سو فیصد اضافہ کردے گی۔
10 فیصد اضافے والے پراپرٹی ٹیکس نوٹسز کی وصولی‘ شہریوں کی چیخیں نکل گئیں
Jul 30, 2015