لاہور(خبر نگار)ضلعی حکومت کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر میں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈائون کے دوران992مقامات پر چھاپے مارے اور گرانفروشی کرنے پر63 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ75,100روپے کے جرمانے عائد کیے گئے،49افراد کے خلاف مختلف تھانوں میںمقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر65افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے16افراد کو موقع پر سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔ ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کوبھی گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔