بھارت ایک بار پھر ورکنگ باؤنڈری پر آوٹ آف کنٹرول ہو گیا ،راولا کوٹ میں بٹل اور مدارپور سیکٹرز پر بھارتی فورسز نے بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی جس کا پاک فوج کی جانب سے بھرپور جواب دیا گیا ، رینجرز کی جوابی کارروائی کے بعد دشمن کو سانپ سونگھ گیا-
بھارتی گولے پاکستانی علاقے میں بھی گرے ، جس سے دونوں سیکٹرز میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ، جبکہ لوگ گھروں میں محسور ہو کر رہ گئے ،بھارت کی جانب سے مسلسل کنٹرول لائن پر سرحدی حدود کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے ،جس میں اب تک کئی پاکستانی شہری شہید اور زخمی ہو چکے ہیں ، اقوام متحدہ کے مبصرین بھی بھارت کی جانب سے بار بار خلاف ورزیوں کا جائزہ لے کر گئے ہیں -