نیشنل سوئمنگ چیمپئن شپ‘ شروع کور کمانڈر لاہور نے افتتاح کیا

Jul 30, 2016

لاہور (سپورٹس رپورٹر) ڈی ایچ اے لاہور اور پاکستان سوئمنگ فیڈریشن کے اشتراک سے تین روزہ 54ویں نیشنل مینز اور 15ویں نیشنل ویمنز اوپن سوئمنگ چیمپئن شپ شروع ہو گئی۔ مہمان خصوصی کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے سوئمنگ پول کا افتتاح کیا۔ پہلے روز مقابلوں میں 50 میٹر بیک سٹروک، 400 میٹر انفرادی میڈلے، 100 میٹر فری سٹائل ویمنز کے ٹائمز فائنل میں کامیابی حاصل کرنے والی خواتین کھلاڑیوں میں میڈل تقسیم کیے۔ کور کمانڈر لاہور نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو بھی سراہا۔

مزیدخبریں