پہلا ٹیسٹ:نیوزی لینڈ نے 4وکٹوں پر 315رنز بناکر 151رنز کی برتری حاصل کرلی

Jul 30, 2016

لاہور(سپورٹس ڈیسک ) نیوزی لینڈ نے زمبابوے کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں میزبان ٹیم کے 165رنز کے جواب میں میچ کے دوسرے دن کھیل کے اختتام تک چار وکٹوں پر 315رنزبناکر 151رنز کی برتری حاصل کرلی ہے ۔ مارٹن گپٹل 40، لاتھم 105رنز بنا کر آئوٹ ہوئے ۔کپتان کین ولیم سن 91رنز بناکر نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے ۔ تری پانو ‘کریمر اور مساکاڈزا نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

مزیدخبریں