لاہور (نمائندہ سپورٹس+ سپورٹس رپورٹر) نوائے وقت گروپ کے ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ کے زیرانتظام سپورٹس گالا کا آغاز ہو گیا ہے۔ پہلے دن سنوکر ایونٹ میں 16 ٹیموں کے 32 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ سنوکر ٹورنا منٹ وقت نیوز کے رفیق سلطان اور حاذق علی خان کی جوڑی نے جیت لیا۔ وقت نیوزکے رضوا ن اشرف اور محمد عثمان کی جوڑی رنر اپ رہی ۔فاسٹ مارکیٹنگ‘ فریشر جوس‘ سٹی گارڈن اور ایس اے گارڈن کے تعاون سے ہونے والے اس سپورٹس گالا کا افتتاح آرگنائزنگ کمیٹی کے سربراہ چودھری شفیق سلطان نے کیا۔ اس موقع پر نوائے وقت گروپ کے سٹاف ممبران کی کثیر تعداد ساتھی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے موجود تھی۔ سپورٹس گالا کیلئے سلیم بخاری‘ بلال بٹ‘ دلاور چودھری‘ ندیم بسرا اور قیصر ندیم پر مشتمل پانچ رکنی سپورٹس کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔ سپورٹس گالا کے سلسلہ میں کل بیڈمنٹن کے مقابلے منعقد ہوں گے۔ جبکہ آخری مرحلے میں چھ ٹیموں کے مابین کرکٹ کے مقابلے ہوں گے۔ خیابانِ امین میں کھیلے جانے والے کرکٹ میچز میں سینئر اراکین پر مشتمل ویٹرنز ٹیموں کی تشکیل بھی کی گئی ہے۔